وزیر داخلہ نے کہا ہے کہ سابق صدر کو قطعی کسی قسم کا استثنا نہیں ہے اور اگر عدالت چاہے تو پرویز مشرف اور شوکت عزیز کے ریڈ وارنٹ جاری کئے جا سکتے ہیں۔
قبل ازیں مقدمے کے اندراج سے متعلق درخواست سماعت کے منظور کرتے ہوئے فاضل عدالت نے سابق صدر جنرل (ر)پرویز مشرف اور سابق وزیر اعظم سمیت دیگر اعلی وفاقی و صوبائی حکام کو آج کی سماعت کیلئے نوٹسز جاری کرنے کا حکم دیاتھا۔
جبکہ سابق گورنر بلوچستان اولیس احمد غنی جو اب گورنر سرحد ہیں ان کی جگہ اٹارنی جنرل پاکستان کو نوٹسز جاری کرنے کا حکم دیا تھا مدعا علیہان جو ملک سے باہر ہیں ان کو وزرات خارجہ کے ذریعے نوٹسز بھجوائے گئے ۔
اس سے پہلے نامہ نگار نے خبر دی تھی کہ بلوچستان ہائی کورٹ میں نواب اکبر بگٹی قتل کیس کی سماعت جاری ہے ۔ کیس کی سماعت چیف جسٹس بلوچستان ہائی کورٹ قاضی فائز عیسی کررہے ہیں ۔
سابق صدر پرویز مشرف، سابق وزیراعظم شوکت عزیز ، سابق وزیراعلیٰ بلوچستان جام یوسف کی جانب سے کوئی وکیل پیش نہیں ہواہے ۔ جبکہ سابق وفاقی وزیرداخلہ آفتاب احمد خان شیرپاؤ کے وکیل نے کہاہے کہ آفتاب احمد خان کو اس آپریشن سے لاعلم رکھا گیا تھا اور اس بارے میں معلومات انھیں سرکاری ٹی وی سے حاصل ہوئی ہے ۔ نواب اکبر بگٹی کے قتل کی درخواست نوابزادہ جمیل اکبر بگٹی کی جانب سے دائر کی گئی ہے۔
15 جون 2009 - 19:30
News ID: 168834
ہائیکورٹ نے اکبر خان بگٹی کے قتل کی ایف آئی آر کے اندراج سے متعلق مقدمے کی سماعت کرتے ہوئے ایس ایچ او ڈیرہ بگٹی کو حکم دیا کہ پرویز مشرف، شوکت عزیز اورجام یوسف کے خلاف ایف آئی آر درج کی جائے۔